Collection: Childrens Books - Urdu
کوفہ شہر کی ایک گلی میں ایک خوبصورت نوجوان لڑکا گذررہا تھا۔ کوئی 17سال کی عمر ہوگی۔ چہرے سے ذہانت ٹپک رہی جیسے کسی مکتب کا ہونہار طالبِعلم ہو۔ راستہ میں کوفہ کے ایک بہت بڑے اور مشہورعالم امام شعبیؒ کا مکان تھا۔ امام شعبیؒ نے اس لڑکے کو دیکھ کر پوچھا۔ میاں! کہاں جارہے ہو؟ لڑکے نے جواب دیا: میں ایک تجارتی کام سے بازارجارہا ہوں۔ امام شعبیؒ نے اپنے سوال کی وضاحت کرتے ہوئے پوچھا: میرا مطلب ہے تم کس سے پڑھتے ہو؟ لڑکے نے جواب دیا کسی سے بھی نہیں۔ امام شعبیؒ نے غالباًاس لڑکے کے چہرے سے اس کی غیرمعمولی ذہانت اور قابلیت کے جوہر کا اندازہ کرلیا تھا۔ بڑی محبت سے اسے کہنے لگے: Âتمہیں چاہیے کہ علماء کے پاس بیٹھا کرواورعلم حاصل کیا کرو۔Â چنانچہ اس دن سے اس لڑکے کی زندگی میں ایک تبدیلی واقع ہوئی اور اس نے اپنے آپ کوحصولِ علم میں مصروف کردیااور اس قدر اس میں کمال حاصل کیا کہ آج بھی ان کے علم سے کروڑ ہا انسان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ تھے۔